🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا فَأَعْظَمُوا الْغَنِيمَةَ وَأَسْرَعُوا الْكَرَّةَ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَأَيْنَا بَعْثًا قَطُّ أَسْرَعَ كَرَّةً وَلَا أَعْظَمَ غَنِيمَةً مِنْ هَذَا الْبَعْثِ! فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَسْرَعَ كَرَّةً مِنْهُ وَأَعْظَمَ غَنِيمَةً؟ رَجُلٌ تَوَضَّأَ (فِي بَيْتِهِ) فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ الْغَدَاةَ ثُمَّ عَقَّبَ بِصَلَاةِ الضَّحْوَةِ فَقَدْ أَسْرَعَ وَأَعْظَمَ الْغَنِيمَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، انہیں بہت سارا مال غنیمت حاصل ہوا، اور وہ جلدی واپس بھی آ گئے، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے ایسی کوئی مہم نہیں دیکھی، جو اتنی جلدی واپس آ گئی ہو، جسے ان لوگوں سے زیادہ غنیمت حاصل ہوئی ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے زیادہ جلدی واپسی والی، اور اس سے زیادہ غنیمت والی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جو اپنے گھر میں وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر وہ مسجد کی طرف جائے اور اس میں صبح کی نماز ادا کرے ’ پھر اُس کے بعد چاشت کی نماز ادا کرے، تو وہ جلدی واپس آ جاتا ہے، اور زیادہ غنیمت حاصل کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3406]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2535، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 521/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3406 in Urdu