الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3407
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ فِي الْمَاءِ قِلَّةٌ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَضَحَنَا قَالَ: وَالسَّعِيدُ فِي أَنْفُسِنَا مَنْ أَصَابَهُ وَلَا نَرَاهُ إِلَّا قَدْ أَصَابَ الْقَوْمَ كُلَّهُمْ قَالَ: ثُمَّ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الضُّحَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحٍ أَوْ بِعَسٍّ وَفِي الْمَاءِ قِلَّةٌ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَمَرَ فَرَشَّ عَلَيْهِمْ أَوْ نَضَحَ عَلَيْهِمْ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پانی تھوڑا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، تو وہ پانی آپ نے ہم پر چھڑک دیا، راوی کہتے ہیں: ہم میں سے خوش نصیب وہ تھا، جسے وہ پانی مل گیا، اور اس (پانی) کے بارے میں ہمارا یہ خیال ہے کہ وہ تمام لوگوں کو مل گیا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں چاشت کے وقت نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ، یا ایک برتن لایا گیا، جس میں تھوڑا پانی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت وہ لوگوں پر چھڑک دیا گیا (چھڑکنے کے لئے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3407]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20116»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3407 in Urdu