🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ .
وتر کی تعداد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3453
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابِيٍّ قَالَ: جِئْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بِعَرَفَةَ فَرَأَيْتُهُ وَقَدْ ضَرَبَ فُسْطَاطًا فِي الْحِلِّ وَفُسْطَاطًا فِي الْحَرَمِ فَقُلْتُ لَهُ: لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟ فَقَالَ: تَكُونُ صَلَاتِي فِي الْحَرَمِ وَإِذَا خَرَجْتُ إِلَى أَهْلِي كُنْتُ فِي الْحِلِّ قُلْتُ: كَيْفَ تُوتِرُ؟ قَالَ: أَعْجَبُ الْوِتْرِ إِلَيَّ سَبْعٌ ; خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ سَبْعًا وَالْأَرَضِينَ سَبْعًا وَالْأَيَّامَ سَبْعًا وَجَعَلَ الطَّوَافَ سَبْعًا وَ [ السَّعْيَ ] بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ سَبْعًا وَرَمْيَ الْجِمَارِ سَبْعَ حَصَيَاتٍ ثُمَّ قَالَ: مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا فِي الْأَرْضِ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَّا هَذِهِ الْيَاقُوتَةَ الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ، وَاللَّهِ لِيُرْفَعَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ رَوَى عَنْهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن بابی بیان کرتے ہیں: میں عرفہ میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے انہیں دیکھا کہ انہوں نے حرم کی حدود کے باہر ایک خیمہ لگایا ہے، اور حرم کی حدود کے اندر ایک خیمہ لگایا ہے، میں نے ان سے دریافت کیا: آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس لئے تاکہ میری نماز حرم کی حدود میں ہو، اور جب میں نکل کر اپنے اہل کی طرف جاؤں، تو میں حرم کی حدود سے باہر ہو جاؤں، میں نے دریافت کیا: آپ وتر کیسے ادا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک سات رکعت وتر ادا کرنا زیادہ پسندیدہ ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سات آسمان پیدا کیے ہیں، سات زمینیں بنائی ہیں، سات دن بنائے ہیں، طواف میں سات چکر ہوتے ہیں، صفا اور مروہ کے درمیان سعی میں سات چکر ہوتے ہیں، جمرات کو سات کنکریاں ماری جاتی ہیں، پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی: اللہ تعالیٰ نے جنت کی کوئی بھی چیز زمین میں پیدا نہیں کی ہے (یعنی رکھی نہیں ہے) صرف اس یا قوت (یعنی حجر اسود) کا معاملہ مختلف ہے، اور قیامت سے پہلے اللہ تعالیٰ اسے اٹھا لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر ہے، اسحاق بن راہویہ نے اس سے روایت نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3453]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3453 in Urdu