🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3499
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: مَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَأَكُونُ أَنَا سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَلِسَانَهُ الَّذِي يَنْطِقُ بِهِ وَقَلْبَهُ الَّذِي يَعْقِلُ بِهِ، فَإِذَا دَعَانِي أَجَبْتُهُ وَإِذَا سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَإِذَا اسْتَنْصَرَنِي نَصْرَتُهُ وَأَحَبُّ مَا تَعَبَّدَنِي عَبْدِي بِهِ النُّصْحُ لِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابوامامہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اُس سے محبت رکھنے لگتا ہوں، اور میں اس کی سماعت بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ سنتا ہے، اس کی بصارت بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے، اس کی زبان بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ گفتگو کرتا ہے، اس کا دل بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ سمجھ بوجھ رکھتا ہے، جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے، تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں، جب وہ مجھے سے کچھ مانگتا ہے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، جب وہ مجھ سے مدد مانگتا ہے، تو میں اس کی مدد کرتا ہوں، اور میرا بندہ جس چیز کے ذریعے میری عبادت کرتا ہے، اس میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب چیز، میرے لیے (اعتقاد کا) خالص ہونا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3499]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7833»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3499 in Urdu