الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3500
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَهَانَ لِي وَلِيًّا فَقَدْ بَارَزَنِي بِالْعَدَاوَةِ، ابْنَ آدَمَ لَنْ تُدْرِكَ مَا عِنْدِي إِلَّا بِأَدَاءِ مَا افْتَرَضْتُ عَلَيْكَ وَلَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَحَبَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ" فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
وَفِي الطَّرِيقَيْنِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي الطَّرِيقَيْنِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے، ایک روایت میں یہ بات مذکور ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے ولی کی توہین کرتا ہے، وہ میرے ساتھ دشمنی کا اظہار کرتا ہے، اے ابن آدم! میرے پاس جو موجود ہے، تم اس تک صرف اس چیز کو ادا کرنے کے ذریعے پہنچ سکتے ہو، جو میں نے تم پر فرض قرار دی ہے، اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میری محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے: دونوں روایات کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الصاد ما اسند ابو امامة عثمان بن ابي العائكة حديث 7758»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3500 in Urdu