🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3502
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَعَدْتُ إِلَى نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَجَاءَ رَجُلٌ فَجَعَلَ يُصَلِّي وَيَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَلَا يَقْعُدُ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا أَرَى هَذَا يَدْرِي يَنْصَرِفُ عَلَى شَفْعٍ أَوْ عَلَى وِتْرٍ فَقَالُوا: أَلَا تَقُومُ إِلَيْهِ فَتَقُولُ لَهُ؟ قَالَ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ مَا أَرَاكَ تَنْصَرِفُ عَلَى شَفْعٍ أَوْ عَلَى وِتْرٍ قَالَ: وَلَكِنَّ اللَّهَ يَدْرِي، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَجَدَ لِلَّهِ سَجْدَةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً وَحَطَّ بِهَا عَنْهُ خَطِيئَةً وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً" فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: أَبُو ذَرٍّ فَرَجَعْتُ إِلَى أَصْحَابِي فَقُلْتُ: جَزَاكُمُ اللَّهُ مِنْ جُلَسَاءِ شَرٍّ أَمَرْتُمُونِي أَنْ أُعَلِّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
وَفِي رِوَايَةٍ: فَرَأَيْتُهُ يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: مَا أَلَوْتُ أَنْ أُحْسِنَ، رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَكَعَ رَكْعَةً أَوْ سَجَدَ سَجْدَةً رُفِعَ بِهَا دَرَجَةً وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
مطرف بیان کرتے ہیں: میں قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے نماز ادا کرنا شروع کی، وہ رکوع اور سجدے کر رہا تھا، لیکن قعدہ نہیں کر رہا تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے اس شخص کی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جفت تعداد کے بعد نماز ختم کرے گا؟ یا طاق تعداد کے بعد کرے گا؟ اُن لوگوں نے کہا: تم اُٹھ کے اُس کے پاس جا کر، اُس سے یہ بات کہ دو! مطرف کہتے ہیں: میں اُٹھا میں نے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہارے بارے میں مجھے یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ تم جفت رکعت کے بعد نماز ختم کرو گے؟ یا طاق رکعت کے بعد کرو گے؟ اس نے جواب دیا: لیکن اللہ تعالیٰ کو تو یہ بات پتہ ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے، اللہ تعالٰی اس سجدے کی وجہ سے اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کرتا ہے، اور اس سجدے کی وجہ سے اس کے ایک گناہ کو ختم کر دیتا ہے، اور اس سجدے کی وجہ سے اس کے ایک درجے کو بلند کرتا ہے“۔ مطرف کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ابوذر میں اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آیا، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا بدلہ دے کہ جو برے ساتھیوں کو دیا جاتا ہے، تم لوگوں نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو تعلیم دوں؟ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے ان کو دیکھا کہ وہ طویل قیام کر رہے تھے، اور بکثرت رکوع و سجود کر رہے تھے میں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اچھے طریقے سے نماز ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک مرتبہ رکوع کرتا ہے، یا ایک مرتبہ سجدہ کرتا ہے، تو اس کے ذریعے اس کے درجے کو بلند کیا جاتا ہے، اور اس کے ذریعے اس کے گناہ کو مٹا دیا جاتا ہے“۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایات مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، ان میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3502]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20810، 20801، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1461، وأخرجه مسند البزار برقم: 3903»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3502 in Urdu