الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3503
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ عَنْ خَادِمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقُولُ لِلْخَادِمِ:" أَلَكَ حَاجَةٌ؟" قَالَ: حَتَّى كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَاجَتِي قَالَ:" وَمَا حَاجَتُكَ؟" قَالَ: حَاجَتِي أَنْ تَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ! قَالَ:" وَمَنْ دَلَّكَ عَلَى هَذَا؟" قَالَ: رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ:" إِمَّا لَا فَأَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد بن ابوزیاد، جو زیاد، بنو مخزوم کے غلام ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ خادم کوئی مرد تھا، یا خاتون تھیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خادم سے یہ دریافت کرتے تھے: کہ کیا تمہیں کوئی کام ہے؟ یہاں تک کہ ایک دن اس خادم نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے ایک کام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے، اس خادم نے عرض کی: مجھے یہ ضرورت ہے کہ آپ قیامت کے دن میری شفاعت کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس بارے میں تمہاری رہنمائی کس نے کی ہے؟ خادم نے جواب دیا: میرے پروردگار نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، لیکن تم بکثرت سجدوں کے ذریعے میری مدد کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3503]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3503 in Urdu