🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3508
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَارِي فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ أَوَيْتُ إِلَى بَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبِتُّ عِنْدَهُ فَلَا أَزَالُ أَسْمَعُهُ يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ رَبِّي" حَتَّى أَمَلَّ أَوْ تَغْلِبَنِي عَيْنِي فَأَنَامَ فَقَالَ يَوْمًا:" يَا رَبِيعَةُ سَلْنِي فَأُعْطِيَكَ" فَقُلْتُ: أَنْظِرْنِي حَتَّى أَنْظُرَ، وَتَذَكَّرْتُ أَنَّ الدُّنْيَا فَانِيَةٌ مُنْقَطِعَةٌ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَسْأَلُكَ أَنْ تَدْعُوَ اللَّهَ أَنْ يُنَجِّيَنِي مِنَ النَّارِ وَيُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" مَنْ أَمَرَكَ بِهَذَا؟" قَالَ: قُلْتُ: مَا أَمَرَنِي بِهِ أَحَدٌ وَلَكِنِّي عَلِمْتُ أَنَّ الدُّنْيَا مُنْقَطِعَةٌ فَانِيَةٌ وَأَنْتَ مِنَ اللَّهِ بِالْمَكَانِ الَّذِي أَنْتَ مِنْهُ فَأَحْبَبْتُ أَنْ تَدْعُوَ اللَّهَ قَالَ:" إِنِّي فَاعِلٌ فَأَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دن کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، رات کے وقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس آ جاتا، اور وہاں رات گزار دیتا تھا، میں آپ کو ” «‏‏‏‏سبحان الله سبحان الله سبحان ربي» ‏‏‏‏ پڑھتے سنتا رہتا، یہاں تک کہ میں تھک جاتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میری آنکھ لگ جاتی، اور میں سو جاتا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ربیعہ! تم مجھ سے مانگو! میں تمہیں عطا کروں گا، میں نے عرض کی: آپ مجھے موقع دیجے تاکہ میں غور کر لوں، میں نے سوچا دنیا تو فنا ہونے والی ہے، اور الگ ہو جانے والی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے یہ مانگتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجئے کہ وہ مجھے جہنم سے نجات عطا کر دے اور مجھے جنت میں داخل کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کس نے یہ کہا: ہے؟ میں نے عرض کی: مجھے کسی نے یہ نہیں کہا:، لیکن مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ دنیا الگ ہو جائے گی، اور فنا ہو جائے گی، اور آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جو مقام حاصل ہے، وہ تو ہے ہی، تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایسا کر دوں گا، تم بکثرت سجدوں کے ذریعے میری مدد کرنا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3508]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1138، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1320، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15646، 16143، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4576»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3508 in Urdu