🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3509
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِرَفْعِ رَأْسِهِ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي عَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي" فَقِيلَ: كَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ، وَذَرَارِيُّهُمْ نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَلَهُ طُرُقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ ذَكَرْتُهَا فِي الْبَعْثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں وہ پہلا فرد ہوؤں گا، جسے (قیامت کے دن) سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی، میں اپنا سر اٹھاؤں گا، اور پھر اپنے دائیں اور بائیں موجود اپنی امت کے افراد کو پہچان لوں گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ انہیں کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ سجدوں کے آثار کی وجہ سے چمکدار پیشانیوں والے ہوں گے، اور اُن کے بال بچے اُن کا نور ہوں گے، جو اُن کے آگے موجود ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جنہیں امام أحمد نے نقل کیا ہے، میں نے یہ روایت ”دوبارہ زندہ کیے جانے“ سے متعلق باب میں ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3509]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبرانى باب الباء من اسمه بكر 3312 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب التفسير، تفسير سورة الحديد 3719 مسند احمد بن حنبل، مسند الانصار حديث أبى الدرداء 21204 مسند عبد الله المبارك 105، شعب الإيمان للبيهقى فضل الوضوء، 2623 الزبد والرقائق لابن المبارك ما رواه نعيم بن حماد فى نسخته زائدا على ما رواه باب صفة النار 1987، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4132»

الحكم على الحديث:
إسناده حدیث


Majma al-Zawa'id Hadith 3509 in Urdu