🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک، صرف آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3542
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا الْحَسَدُ فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُومُ بِهِ فَقَامَ بِهِ فَأَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَوَصَلَ مِنْهُ أَقَارِبَهُ وَرَحِمَهُ وَعَمِلَ بِطَاعَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْحَاكِمُ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک رشک دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم عطا کیا ہو، اور وہ اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، وہ اس کے ساتھ مصروف رہے، اس کے حلال کو حلال قرار دے اور اس کے حرام کو حرام قرار دے اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو، وہ اس کے ذریعے اپنے قریبی عزیزوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری والا عمل کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3542]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 3542 in Urdu