الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک، صرف آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3543
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" لَيْسَ فِي الدُّنْيَا حَسَدٌ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: الرَّجُلُ يُغْبَطُ أَنْ يُعْطِيَهُ اللَّهُ الْمَالَ الْكَثِيرَ فَيُنْفِقُ مِنْهُ فَيُكْثِرُ النَّفَقَةَ يَقُولُ الْآخَرُ: لَوْ كَانَ لِي مَالٌ لَأَنْفَقْتُهُ مِثْلَمَا يُنْفِقُ هَذَا وَأَحْسَنُ فَهُوَ يَحْسُدُهُ، وَرَجُلٌ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَيَقُومُ اللَّيْلَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ لَا يَعْلَمُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَحْسُدُهُ عَلَى قِيَامِهِ وَعَلَى مَا عَلَّمَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْقُرْآنَ فَيَقُولُ: لَوْ عَلَّمَنِي اللَّهُ مِثْلَ هَذَا لَقُمْتُ مِثْلَ مَا يَقُومُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ ضَعْفٍ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ ضَعْفٍ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”دنیا میں رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، یہ کہ آدمی ایسے شخص پر رشک کرے جس کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دیا ہو، اور وہ شخص اس مال میں سے (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کرتا ہو اور بکثرت خرچ کرتا ہو، تو دوسرا شخص یہ کہے: کہ اگر میرے پاس بھی مال ہوتا، تو میں بھی اُسے اسی طرح خرچ کرتا، جس طرح یہ شخص خرچ کرتا ہے، بلکہ اس سے بہتر طریقے سے خرچ کرتا، تو یوں آدمی اس پر رشک کا اظہار کرے، اور ایک وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہو اور رات کو اس کو نوافل میں پڑھتا ہو، دوسرا شخص جو اُس کے پہلو میں موجود ہو، وہ قرآن کا علم نہ رکھتا ہو، وہ اس پر رشک کرتے ہوئے یہ سوچے کہ وہ قیام کرتا ہے، اور اللہ تعالی نے جو علم عطا کیا ہے، اس کے حوالے سے اس پر رشک کرے اور یہ کہے کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے بھی اس کی مانند علم عطا کیا ہوتا، تو میں بھی اسی طرح نوافل ادا کرتا، جس طرح یہ شخص ادا کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں بعض ایسے راوی ہیں جنہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3543]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں بعض ایسے راوی ہیں جنہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3543]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3543 in Urdu