🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ الِاقْتِصَارِ فِي الْعَمَلِ وَالدَّوَامِ عَلَيْهِ .
مختصر عمل کرنا، لیکن باقاعدگی سے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3568
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَجْتَهِدُونَ فِي الْعِبَادَةِ اجْتِهَادًا شَدِيدًا فَقَالَ:" تِلْكَ ضَرُورَةُ الْإِسْلَامِ وَشِرَّتُهُ وَلِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةٌ فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى اقْتِصَادٍ فَنِعْمَ مَا هُوَ، وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْمَعَاصِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَقَدْ قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ فَذَهَبَ التَّدْلِيسُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچھ لوگوں کا ذکر کیا گیا، جو بہت اہتمام کے ساتھ عبادت کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اسلام کی ضرورت اور اس کے لیے نشاط (یعنی چاق و چوبند ہونا) ہے، اور ہر نشاط میں کسلمندی آ جاتی ہے، تو جس شخص کا (کسلمندی کی وجہ سے عمل کو) ترک کرنا، میانہ روی کی طرف ہو گا، تو یہ اچھی چیز ہو گی، اور جس شخص کا (کسلمندی کی وجہ سے عمل کو) ترک کرنا گناہ کی طرف ہو گا، تو یہی لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں، ابن اسحاق نے یہ بات بیان کی ہے: ابوزبیر نے مجھے حدیث بیان کی، تو اس طرح تدلیس ختم ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3568]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 2401، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 67/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3568 in Urdu