🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ الِاقْتِصَارِ فِي الْعَمَلِ وَالدَّوَامِ عَلَيْهِ .
مختصر عمل کرنا، لیکن باقاعدگی سے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3569
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْتِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَوَقَفَ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ:" مَا لَكِ يَا كَحِيلَةُ مُتَبَذِّلَةٌ؟ أَلَيْسَ عُثْمَانُ شَاهِدًا؟" قَالَتْ: بَلَى وَمَا اضْطَجَعَ عَلَى فِرَاشٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا وَيَصُومُ النَّهَارَ فَلَا يُفْطِرُ فَقَالَ:" مُرِيهِ أَنْ يَأْتِيَنِي" فَلَمَّا جَاءَ قَالَتْ لَهُ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَبَكَى ثُمَّ قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ بَلَغَكَ عَنِّي أَمْرٌ! قَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَقَعُ جَنْبُكَ عَلَى فِرَاشٍ؟" قَالَ عُثْمَانُ: قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ أَلْتَمِسُ الْخَيْرَ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِعَيْنِكَ حَظٌّ وَلِجَسَدِكَ حَظٌّ، فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَنَمْ وَقُمْ وَائْتِ زَوْجَكَ فَإِنِّي أَنَا أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأَنَامُ وَأُصَلِّي وَآتِي النِّسَاءَ فَمَنْ أَخَذَ بِسُنَّتِي فَقَدِ اهْتَدَى، وَمَنْ تَرَكَهَا ضَلَّ، وَإِنَّ لِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةً وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ فَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْغَفْلَةِ فَهِيَ الْهَلَكَةُ وَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْفَرِيضَةِ فَلَا يَضُرُّ صَاحِبَهَا شَيْئًا، فَخُذْ مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُ فَإِنِّي إِنَّمَا بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ فَلَا تُثْقِلْ عَلَيْكَ عِبَادَةَ رَبِّكَ لَا تَدْرِي مَا طُولُ عُمُرِكَ؟" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تُشْبِهُ هَذَا فِي النِّكَاحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے گھر سے باہر نکلے اور دروازے پر ٹھہر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے کہیلہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟ تمہاری حالت اتنی خراب کیوں ہے؟ کیا عثمان گھر میں موجود نہیں ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! وہ اتنے، اتنے عرصے سے کبھی بستر پر لیٹے نہیں ہیں (یعنی رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہیں)، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھ لیتے ہیں، کوئی روزہ ترک نہیں کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے کہنا کہ وہ میرے پاس آئے، جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ (گھر) آئے، تو اس خاتون نے انہیں بتایا (کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یاد کیا ہے) وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے منہ پھیر لیا، وہ رونے لگے اور پھر انہوں نے کہا: مجھے یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ میرے بارے میں کوئی بات آپ تک پہنچی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ہی وہ شخص ہو، جو دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو؟ اور رات بھر اپنا پہلو بستر پر نہیں رکھتے ہو؟ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے بھلائی کے حصول کے لئے ایسا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری آنکھ کا بھی حصہ ہے، تمہارے جسم کا بھی حصہ ہے، تم (نفلی) روزہ رکھا بھی کرو اور ترک بھی کر دیا کرو، سو بھی جایا کرو اور نقل بھی پڑھ لیا کرو، اپنی بیوی کے پاس بھی جایا کرو، میں (نفلی) روزہ رکھتا بھی ہوں، اور ترک بھی کر دیتا ہوں، سوتا بھی ہوں، اور (نفل) نماز بھی پڑھ لیتا ہوں، اور خواتین کے ساتھ بھی رہتا ہوں، جو شخص میری سنت کو اختیار کرے گا، وہ ہدایت حاصل کر لے گا، اور جو شخص اُسے ترک کرے گا، وہ گمراہ ہو جائے گا، ہر عمل میں ایک چستی ہوتی ہے اور ہر چستی میں سستی آ جاتی ہے، تو جس شخص کی سستی غفلت کی طرف ہو گی، تو یہ ہلاکت ہو گی، اور جب سستی فرض کی طرف ہو گی، تو پھر ایسا کرنے والے کو وہ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، تم اتنا عمل کرو، جتنی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ مجھے بالکل سیدھے اور آسان راستے کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، تم اپنے اوپر، اپنے پروردگار کی عبادت کا بوجھ نہ لادو، کیونکہ تم یہ نہیں جانتے کہ تمہاری عمر کتنی طویل ہو گی؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے، میں یہ کہتا ہوں: کچھ احادیث، جو اس روایت سے مشابہہ ہیں، وہ نکاح سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3569]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 3569 in Urdu