🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ .
جب آدمی رات کے وقت بیدار ہو، تو وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3587
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمَا مِنَ اللَّيْلِ فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ إِلَى الطَّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقَدٌ فَيَتَوَضَّأُ فَإِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَيَقُولُ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ - الَّذِي وَرَاءَ الْحِجَابِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُعَالِجُ نَفْسَهُ مَا سَأَلَنِي عَبْدِي هَذَا فَهُوَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری اُمت سے تعلق رکھنے والے دو قسم کے افراد ہیں، اُن میں سے ایک رات کے وقت اٹھتا ہے، اور اپنے آپ کو طہارت کے لئے تیار کرتا ہے، اس پر گرہیں لگی ہوئی ہوتی ہیں، وہ وضو کرتا ہے، جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے چہرے کو دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے سر پر مسح کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے پاؤں پر وضو کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، تو حجاب کے پیچھے سے میرا پروردگار فرماتا ہے: میرے بندے کی طرف دیکھو! جو اپنے آپ کو اس چیز کے لئے تیار کر رہا ہے، میرا بندہ مجھ سے جو مانگے گا، وہ اُس کو ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم حديث 17151، أخرجه مسند أحمد برقم: 17004»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3587 in Urdu