🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى .
رات اور دن کی (نفل) نماز دو، دو کر کے ادا کی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3588
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَنْبَسَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَجَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ أَجْوَبُهُ دَعْوَةً" قُلْتُ: أَوْجَبُهُ؟ قَالَ:" لَا أَجْوَبُهُ" يَعْنِي بِذَلِكَ الْإِجَابَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِهِ أَيْضًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَجَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ أَوْجَبُهُ دَعْوَةً" فَقُلْتُ: أَجْوَبُهُ؟ قَالَ:" لَا وَلَكِنْ أَوْجَبُهُ".
سیدنا عمرو بن عنبسہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رات کی نماز دو، دو کر کے ادا کی جائے گی، اور رات کے آخری نصف حصے میں، (دعا یا عبادت) زیادہ قبول ہوتی ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا لفظ ”اوجب“ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ ”اجوب“ ہے“، اس سے مراد یہ ہے کہ (دعا یا عبادت) قبول ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے، انہوں نے اسے اس سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”رات کا آخری نصف حصہ، دعا کی قبولیت کے لئے زیادہ موزوں (اوجب) ہے“۔ میں نے دریافت کیا: کیا لفظ ”اجوب“ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ لفظ ”اوجب“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3588]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18953، 18955»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3588 in Urdu