🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ كَمْ يَقْرَأُ فِي اللَّيْلِ .
رات کی نماز میں کتنی تلاوت کی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3612
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينِ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، - أَوْ قَالَ: خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کا نام ”غافلوں“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”عابدین“ میں شمار کیا جائے گا، جو شخص پانچ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”حافظین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”خاشعین“ میں کیا جائے گا، جو شخص آٹھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”مخبتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، اُسے ”قنطار“ نصیب ہو گا، اور ایک ”قنطار“ ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے، اور جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور یہ راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7748، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 24، 136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 762»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3612 in Urdu