الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ كَمْ يَقْرَأُ فِي اللَّيْلِ .
رات کی نماز میں کتنی تلاوت کی جائے؟
حدیث نمبر: 3613
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ - أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ -، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رات میں، دس آیات کی تلاوت کرے گا، اسے ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”مخبتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو اس کے لئے ”قنطار“ کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ایک اوقیہ ہر اس چیز سے بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3613]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3613]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 341»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3613 in Urdu