🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ الِاسْتِخَارَةِ .
استخارہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3672
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا كَمَا تَرَى وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ وَذَكَرَ لَهُ إِسْنَادًا آخَرَ،، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَسُقْ لَفْظَهُ بَلْ قَالَ بِمَعْنَاهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”تم شادی کے پیغام کو پوشیدہ رکھو، پھر تم وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرو، پھر تم اتنی نماز ادا کرو، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نصیب میں لکھی ہو، پھر تم اپنے پروردگار کی حمد اور اس کی بزرگی بیان کرو اور پھر تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! بے شک تو قدرت رکھتا ہے، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو علم رکھتا ہے، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے، اگر تو فلاں عورت کے بارے میں یہ جانتا ہے۔ یہاں آدمی اس عورت کا نام لے۔ کہ وہ میرے لئے میرے دین، میری دنیا اور میری آخرت میں بہتر ہو گی، تو اس کے میرے ہونے کا فیصلہ دیدے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُسے میرے مقدر میں کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، جس طرح آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے“۔ انہوں نے اس کے حوالے سے ایک اور بھی سند نقل کی ہے، جس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم انہوں نے اس سند کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں، بلکہ یہ کہا: ہے: اس مضمون کی روایت نقل ہوئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3672]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3672 in Urdu