الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ الِاسْتِخَارَةِ .
استخارہ کا بیان
حدیث نمبر: 3671
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اكْتُمِ الْخُطْبَةَ ثُمَّ تَوَضَّأْ فَأَحْسِنِ الْوُضُوءَ ثُمَّ صِلِّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكَ ثُمَّ احْمَدْ رَبَّكَ وَمَجِّدْهُ ثُمَّ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ فَإِنْ رَأَيْتَ فِي فُلَانَةٍ يُسَمِّيهَا بِاسْمِهَا خَيْرًا لِي فِي دُنْيَايَ وَآخِرَتِي فَاقْضِ لِي بِهَا أَوْ قَالَ فَاقْدُرْهَا لِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شادی کے پیغام کو پوشیدہ رکھو، پھر تم وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرو، پھر جو تمہارے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے اتنی نماز ادا کرو، پھر اپنے پروردگار کی حمد اور بزرگی بیان کرو، پھر یہ کہو: ”اے اللہ! بے شک تو قدرت رکھتا ہے، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو علم رکھتا ہے، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے، اگر تو فلاں عورت کے بارے میں یہ جانتا ہے کہ وہ میرے لئے میری دنیا اور میری آخرت میں بہتر ہو گی (یہاں آدمی اس عورت کا نام لے) تو اس عورت کو میرے حق میں طے کر دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُسے میرے مقدر میں کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3671]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3671]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3901، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4040»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3671 in Urdu