الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى .
جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
حدیث نمبر: 3731
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيُجَرِّبُ أَحَدَكُمْ بِالْبَلَاءِ كَمَا يُجَرِّبُ أَحَدُكُمْ ذَهَبَهُ بِالنَّارِ فَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْإِبْرِيزِ فَذَاكَ حَمَاهُ اللَّهُ مِنَ الشُّبُهَاتِ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ دُونَ ذَلِكَ فَذَلِكَ الَّذِي يَشُكُّ بَعْضَ الشَّكِّ، وَمِنْهُ مَا يَخْرُجُ كَالذَّهَبِ الْأَسْوَدِ فَذَاكَ الَّذِي افْتُتِنَ".
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی ایک شخص کی آزمائش کے ذریعے جانچ کرتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی ایک شخص آگ کے ذریعے اپنے سونے کو جانچتا ہے، تو اس میں سے جو نکلتا ہے وہ خالص سونے کی مانند ہوتا ہے، تو یہ وہ شخص ہو گا جسے اللہ تعالی نے شبہات سے بچا لیا ہو، اور اس میں سے کچھ ایسی چیز بھی نکلتی ہے، جو اس سے کم ہوتی ہے، تو یہ وہ شخص ہو گا، جو کچھ شک کا شکار ہو، اور اس میں سے وہ چیز بھی نکلتی ہے، جو سیاہ سونے کی مانند ہوتی ہے تو یہ وہ شخص ہے، جسے فتنہ کا شکار کیا گیا ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3731]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الصاد، ما أسند أبو أمامة، عفير بن معدان، 7556، المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الرقاق، حديث 7949، شعب الإيمان للبيهقي، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات 9542»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 3731 in Urdu