الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى .
جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے
حدیث نمبر: 3732
وَبِسَنَدِهِ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا مَرِضَ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى مَلَائِكَتِهِ فَيَقُولُ: أَيَا مَلَائِكَتِي أَنَا قَيَّدْتُ عَبْدِي بِقَيْدٍ مِنْ قُيُودِي فَإِنْ قَبَضْتُهُ أَغْفِرُ لَهُ، وَإِنْ عَافَيْتُهُ فَجَسَدُهُ مَغْفُورٌ لَهُ لَا ذَنْبَ لَهُ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان جب بیمار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کی طرف وحی کر کے یہ فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میں نے اپنے بندے کو اپنی ایک بیڑی میں پابند کر دیا ہے اگر میں اس کو قبض کر لوں گا، تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا، اور اگر میں نے اسے عافیت عطا کر دی (یعنی اس آزمائش سے نجات دے دی) تو اس کا جسم ایسا ہو گا کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہو گی، اور اس کا کوئی گناہ نہیں ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الصاد، ما أسند أبو أمامة، عفير بن معدان، 7559 المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الرقاق، 7942، شعب الإيمان للبيهقي، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9541»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3732 in Urdu