🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ الثَّنَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ .
میت کی تعریف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3963
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسَيْنِ: أَمَّا أَحَدُهُمَا فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقِيلَ: هَذَا فُلَانٌ وَبِئْسَ الرَّجُلُ، وَأُثْنِيَ عَلَيْهِ شَرًّا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" وَجَبَتْ". وَأَمَّا الْآخَرُ فَأُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ فَقَالُوا: هَذَا فُلَانٌ، وَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا، قَالَ:" تَعْلَمُونَ ذَلِكَ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" وَجَبَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو محافل میں موجود رہا ہوں ان میں سے ایک محفل میں ایک جنازہ لایا گیا عرض کی گئی: یہ فلاں شخص ہے، اور یہ برا شخص ہے اس کی برائی بیان کی گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ اسے جانتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی پھر ایک اور محفل میں ایک شخص کا جنازہ لایا گیا تو لوگوں نے کہا: یہ فلاں شخص ہے۔ لوگوں نے اس کی بھلائی بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ یہ علم رکھتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3963]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3963 in Urdu