🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3977
وَعَنْ حَبِيبَةَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا جِيءَ بِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ. فَيَقُولُونَ: حَتَّى يَدْخُلَ آبَاؤُنَا. فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا يَزِيدَ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ ; وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَعَادَهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَيْسَ فِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیده حبیبه رضی اللہ عنہا نامی خاتون بیان کرتی ہیں: وہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: جن بھی مسلمان میاں بیوی کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا یہاں تک کہ جنت کے دروازے پر کھڑا کیا جائے گا، تو ان سے کہا: جائے گا تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہ کہیں گے جی نہیں جب تک ہمارے ماں باپ داخل نہیں ہوتے تو ان سے کہا: جائے گا تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں داخل ہو جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف یزید بن ابوبکرہ کا معاملہ مختلف ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس روایت کو ایک اور سند کے ساتھ دوبارہ بھی نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند میں یزید بن ابوبکرہ نامی راوی نہیں ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3977]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3977 in Urdu