الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
حدیث نمبر: 3978
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنٍ لَهَا مَاتَ فَكَانَ الْقَوْمُ عَنَّفُوهَا فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ مَاتَ لِي ابْنَانِ مُنْذُ دَخَلْتُ فِي الْإِسْلَامِ سِوَى هَذَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدِ احْتَظَرْتِ مِنَ النَّارِ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي لَهُ حَدِيثٌ آخَرُ فِي الْبَابِ الَّذِي بَعْدَ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي لَهُ حَدِيثٌ آخَرُ فِي الْبَابِ الَّذِي بَعْدَ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
زہیر بن علقمہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کے حوالے سے حاضر ہوئی جس کا انتقال ہو گیا تھا لوگوں نے اس خاتون کو ڈانٹا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو بیٹے اس سے پہلے فوت ہو چکے ہیں جو میرے اسلام قبول کرنے کے بعد فوت ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے جہنم سے بچنے کے لئے مضبوط بچاؤ (رکاوٹ) تیار کر لی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد والے باب میں آگے چل کر ایک اور حدیث آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3978]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5307»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 3978 in Urdu