الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4197
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَاتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيُّ، فَتُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: فَضَرَبَ بِجَنَاحِهِ الْأَرْضَ، فَلَمْ تَبْقَ شَجَرَةٌ وَلَا أَكَمَةٌ إِلَّا تَصَعْصَعَتْ، [ قَالَ ] : فَرَفَعَ سَرِيرَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ، وَخَلْفَهُ صَفَّانِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، فِي كُلِّ صَفٍّ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلِكٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جِبْرِيلُ، بِمَا نَالَ هَذِهِ الْمَنْزِلَةَ مِنَ اللَّهِ؟ قَالَ: بِحُبِّهِ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، وَقِرَاءَتِهِ إِيَّاهَا ذَاهِبًا وَجَائِيًا، وَقَائِمًا وَقَاعِدًا، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَحْبُوبُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ، وَحَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے انہوں نے بتایا: معاویہ بن معاویہ لیثی کا انتقال ہو گیا ہے کیا آپ اس کی نماز جنازہ ادا کرنا پسند کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے اپنا پر زمین پر مارا تو راستے میں موجود ہر درخت اور ہر ٹیلہ ہٹ گیا راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے مرحوم کی چارپائی کو اٹھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے دیکھ رہے، اور آپ نے تکبیر کہی آپ کے پیچھے دو صفیں فرشتوں کی تھیں ہر صف میں ستر ہزار فرشتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل اس کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ مقام کس وجہ سے ملا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کے سورت اخلاص سے محبت کرنے کی وجہ سے اور اس کے جاتے ہوئے آتے ہوئے کھڑے ہوئے بیٹھے ہوئے ہر حال میں اس (سورت اخلاص) کو تلاوت کرنے کی وجہ سے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن العلاء ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محبوب بن ہلال ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4197]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (428/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5913/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 4197 in Urdu