🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4198
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلُ، وَهُوَ بِتَبُوكَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اشْهَدْ جِنَازَةَ مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْمُزَنِيِّ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلَ جِبْرِيلُ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ، فَوَضَعَ جَنَاحَهُ الْأَيْمَنَ عَلَى الْجِبَالِ فَتَوَاضَعَتْ، وَوَضَعَ جَنَاحَهُ الْأَيْسَرَ عَلَى الْأَرَضِينَ فَتَوَاضَعْنَ، حَتَّى نَظَرَ إِلَى مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ وَالْمَلَائِكَةُ، فَلَمَّا فَرَغُوا قَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، بِمَا بَلَغَ مُعَاوِيَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْمُزَنِيُّ هَذِهِ الْمَنْزِلَةَ؟". قَالَ: بِقِرَاءَةِ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَرَاكِبًا وَمَاشِيًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ عُمَرَ ; قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: يُقَالُ إِنَّهُ سَرَقَ هَذَا الْحَدِيثَ، قُلْتُ: لَيْسَ هَذَا بِضَعْفٍ فِي الْحَدِيثِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَيْسَ فِيهِ عِلَّةٌ غَيْرَ هَذَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تبوک میں موجود تھے انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ معاویہ بن معاویہ مزنی کے جنازے میں شریک ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے سیدنا جبرائیل علیہ السلام ستر ہزار فرشتوں کے ہمراہ نکلے تھے انہوں نے اپنا دایاں پر پہاڑوں پر رکھا تو وہ جھک گئے انہوں نے اپنا بایاں پر زمینوں پر رکھا تو وہ جھک گئیں یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ اور مدینہ کو دیکھ سکتے تھے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کی نماز جنازہ ادا کی سیدنا جبرائیل اور فرشتوں نے بھی ادا کی جب یہ لوگ اس سے فارغ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرائیل! معاویہ بن معاویہ مزنی کو یہ مقام کس وجہ سے نصیب ہوا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سورت اخلاص کھڑے ہو کر بیٹھ کر سوار ہو کر پیدل چلتے ہوئے (ہر حال میں پڑھنے کی وجہ سے یہ مقام ملا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نوح بن عمر ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے اس نے یہ حدیث چوری کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ چیز حدیث میں کمزوری کا باعث نہیں بن سکتی اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت میں اس کے علاوہ اور کوئی علت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4198]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7537، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3886»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4198 in Urdu