🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4199
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ غَازِيًا بِتَبُوكَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ لَكَ فِي جِنَازَةِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْمُزَنِيِّ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ"، فَقَالَ جِبْرِيلُ بِيَدِهِ هَكَذَا، فَفَرَّجَ لَهُ عَنِ الْجَبَلِ وَالْآكَامِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي وَمَعَهُ جِبْرِيلُ، وَمَعَ جِبْرِيلَ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، فَصَلَّى عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجِبْرِيلَ:" بِمَ بَلَغَ مُعَاوِيَةُ هَذَا؟"، قَالَ: بِكَثْرَةِ قِرَاءَةِ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، كَانَ يَقْرَؤُهَا قَائِمًا وَقَاعِدًا وَرَاقِدًا، فَبِهَذَا بَلَغَ مَا بَلَغَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: کیا آپ معاویہ بن معاویہ مزنی کے جنازے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا، تو سب پہاڑ اور ٹیلے ہٹ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا جبرائیل علیہ السلام تھے، اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ بن معاویہ کی نماز جنازہ ادا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا: معاویہ اس مقام تک کس وجہ سے پہنچا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سورت اخلاص کی بکثرت تلاوت کی وجہ سے وہ کھڑے ہو کر بیٹھ کر لیٹ کر اس کو پڑھتا رہتا تھا، تو اس وجہ سے اس مقام تک پہنچا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن ابوسہل ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (429/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4199 in Urdu