🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4384
عَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ بِكِتَابٍ فِيهِ الْفَرَائِضُ، وَالسُّنَنُ، وَالدِّيَاتُ، وَبَعَثَ بِهِ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ، فَقُرِئَتْ عَلَى أَهْلِ الْيَمَنِ وَهَذِهِ نُسْخَتُهَا:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شُرَحْبِيلَ بْنِ عَبْدِ كُلَالٍ، وَالْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ كُلَالٍ، وَنُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ كُلَالٍ قَيْلِ ذِي رُعَيْنٍ، وَمَغَافِرَ، وَهَمْدَانَ. أَمَّا بَعْدُ: فَقَدْ رَجَعَ رَسُولُكُمْ، وَأُعْطِيتُمْ مِنَ الْمَغَانِمِ خُمْسَ اللَّهِ، وَمَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْعُشْرِ فِي الْعَقَارِ، وَمَا سَقَتِ السَّمَاءُ، أَوْ كَانَ سَبْخًا، أَوْ كَانَ بَعْلًا فِيهِ الْعُشْرُ إِذَا بَلَغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ، وَفِي كُلِّ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ سَائِمَةٍ شَاةٌ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً عَلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ. فَإِنْ لَمْ تُوجَدْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ خَمْسًا وَثَلَاثِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا بِنْتُ لَبُونٍ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً عَلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ السِّتِّينَ فَإِنْ زَادَتْ عَلَى سِتِّينَ وَاحِدَةً فَفِيهَا جَذَعَةٌ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ خَمْسًا وَسَبْعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً عَلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ تِسْعِينَ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةً، فَإِنْ زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةً طَرُوقَةُ الْجَمَلِ، وَفِي كُلِّ ثَلَاثِينَ بَاقُورَةً بَقَرَةٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بَاقُورَةً بَقَرَةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةً سَائِمَةً شَاةٌ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةً. فَإِنْ زَادَتْ عَلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا شَاتَانِ، إِلَى أَنْ تَبْلُغَ مِائَتَيْنِ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ ثَلَاثَمِائَةٍ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ.
وَلَا يُؤْخَذُ فِي الصَّدَقَةِ مُحْفِلَةٌ وَلَا هَرِمَةٌ وَلَا عَجْفَاءُ وَلَا ذَاتُ عُوَارٍ، وَلَا تَيْسُ الْغَنَمِ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ، وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعِ حَسَنَةُ الصَّدَقَةِ، وَمَا أُخِذَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ، وَفِي كُلِّ خَمْسِ أَوَاقٍ مِنَ الْوَرِقِ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَمَا زَادَ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمٌ. وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ شَيْءٌ. وَفَى كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارٌ. وَالصَّدَقَةُ لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِهِ، إِنَّمَا هِيَ الزَّكَاةُ تُزَكَّى بِهَا أَنْفُسُهُمْ وَلِلْفُقَرَاءِ الْمُؤْمِنِينَ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَا فِي رَقِيقٍ، وَلَا فِي مَزْرَعَةٍ، وَلَا عُمَّالِهَا شَيْءٌ إِذَا كَانَتْ تُؤَدَّى صَدَقَتُهَا مِنَ الْعُشْرِ، وَإِنَّهُ لَيْسَ فِي عَبْدٍ مُسْلِمٍ وَلَا فِي فَرَسِهِ شَيْءٌ".
وَكَانَ فِي الْكِتَابِ:" أَنَّ أَكْبَرَ الْكَبَائِرِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: إِشْرَاكٌ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الْمُؤْمِنَةِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَالْفِرَارُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَوْمَ الزَّحْفِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَرَمْيُ الْمُحْصَنَةِ، وَتَعَلُّمُ السِّحْرِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَإِنَّ الْعُمْرَةَ الْحَجُّ الْأَصْغَرُ، وَلَا يَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلَّا طَاهِرٌ، وَلَا طَلَاقَ قَبْلَ أَمْلَاكٍ، وَلَا عَتَاقَ حَتَّى تَبْتَاعَ، وَلَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَشِقُّهُ بَادٍ، وَلَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ عَاقِصًا شَعْرَهُ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَبَقِيَّتُهُ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَسِيُّ ; وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَتَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ أَحْمَدُ: إِنَّ الْحَدِيثَ صَحِيحٌ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کی طرف ایک مکتوب لکھا تھا، جس میں فرائض، سنن اور دیت سے متعلق احکام تھے، آپ نے سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے ہمراہ وہ خط بھیجا تھا، وہ خط اہل یمن کے سامنے پڑھا گیا، اُس کے الفاظ یہ ہیں: ”اللہ تعالی کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ سیدنا محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شرحبیل بن عبد کلال، حارث بن عبد کلال، نعیم بن عبد کلال کی طرف ہے، جو ذی رعین، معافر اور ہمدان کے سردار ہیں: امابعد! تمہارا قاصد واپس آیا، اور تمہیں جو مال غنیمت عطا کیا گیا، اس میں سے پانچواں حصہ، اللہ تعالی کے لئے ہے، اور وہ چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر عشر لازم کیا ہے، جو زمین کی پیدوار کے حوالے سے ہے، وہ زمین جو بارش کے ذریعے سیراب ہو، یا جو چشمے والی ہو، یا جو بارانی ہو، (یعنی ہر وہ زمین جو قدرتی طریقے سے سیراب ہوتی ہو) اس میں عشر لازم ہو گا، جبکہ اس کی پیداوار پانچ وسق تک پہنچ جائے، اور ہر پانچ سائمہ اونٹوں میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ چوبیس تک پہنچ جائیں، اگر چوبیس سے ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر بنت مخاض نہیں ملتی ہے، تو ابن لبون مذکر کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم پینتیس تک ہے، اگر وہ پینتیس سے ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو اس میں بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم پینتالیس تک ہے، اگر وہ پینتالیس سے ایک بھی زیادہ ہو جائیں، تو اس میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جس کو جفتی کے لئے دیا جا سکے، یہ حکم ساٹھ تک ہے، اگر وہ ساٹھ سے ایک بھی زیادہ ہو جائیں، تو ان میں جزعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ پچھتر تک پہنچ جائیں، اگر وہ پچھتر سے ایک بھی زیادہ ہو جائیں، تو اُن میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ نوے تک پہنچ جائیں، اگر وہ ایک بھی زیادہ ہو جائیں، تو ان میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جو جفتی کے لئے دیے جا سکیں، یہ حکم ایک سو بیس تک کے لئے ہو گا۔ اگر ایک سو بیس سے زیادہ ہو جائیں، تو ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی، اور ہر پچاس میں ایک حقہ کی، جسے جفتی کے لئے دیا جا سکے، ادائیگی لازم ہو گی، اور ہر تیس گائیوں میں ایک گائے کی ادائیگی لازم ہو گی، جو جزع یا جزعہ ہو، اور ہر چالیس گائیوں میں ایک گائے کی ادائیگی لازم ہو گی، اور ہر چالیس بکریوں میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ ایک سو بیس تک پہنچ جائیں، اگر وہ ایک سو بیس سے ایک بھی زیادہ ہو جائیں، تو ان میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ دو سو تک پہنچ جائیں اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ تین سو تک پہنچ جائیں، اگر وہ زیادہ ہو جائیں تو ہر ایک سو بکریوں میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔ زکوۃ میں کوئی ایسا جانور وصول نہیں کیا جائے گا، جو محفلہ (وہ مادہ جانور، جس کا دودھ کچھ دن تک نہ دوہا گیا ہو، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ زیادہ دودھ دینے والا جانور ہے) ہو، بوڑھا ہو، لنگڑا ہو، کانا ہو، یا نر بکرا ہو، اور (زکوۃ کی وصولی کے لئے) متفرق مال کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا، اور اکٹھے مال کو متفرق نہیں کیا جائے گا، اچھے طریقے سے زکوۃ وصول کی جائے گی جو چیز دو حصے داروں سے لی جائے گی، تو وہ اُن دونوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم ہو گی۔ چاندی کے پانچ اوقیہ میں، پانچ درہم کی ادائیگی لازم ہو گی، جو اُس سے زیادہ ہو، تو ہر چالیس درہموں میں ایک درہم کی ادائیگی لازم ہو گی، اور جو چاندی پانچ اوقیہ سے کم ہو، اس میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، ہر چالیس دینار میں ایک دینار کی ادائیگی لازم ہو گی، اور صدقہ (یعنی زکوۃ) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے اہل بیت کے لئے حلال نہیں ہے، یہ زکوۃ ہے، جس کے ذریعے اُن لوگوں کے وجود پاک کیے جاتے ہیں اور یہ غریب مومنین کے لئے ہو گی، اللہ کی راہ میں خرچ ہو گی، اور غلاموں میں، کھیتی میں، اور اس کے کام کرنے والوں میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، جبکہ ”عشر“ میں سے اس کی زکوۃ ادا کر دی گئی ہو، اور مسلمان کے غلام، یا اس کے گھوڑے میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی“۔ اس مکتوب میں یہ بات بھی تحریر تھی: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے بڑا کبیرہ گناہ، کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا، کسی مؤمن جان کو ناحق طور پر قتل کرنا، اللہ کی راہ میں میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، پاک دامن عورت پر الزام لگانا، جادو سیکھنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا ہے، اور عمرہ، حج اصغر ہے، اور قرآن کو باوضو شخص ہاتھ لگائے گا، اور ملکیت حاصل ہونے سے پہلے طلاق نہیں دی جا سکتی، اور غلام آزاد نہیں کیا جا سکتا، جب تک تم اُسے خرید نہیں لیتے، اور کوئی بھی شخص ایسی حالت میں ایک کپڑے میں نماز ادا نہ کرے کہ اُس کا ایک پہلو ظاہر ہو رہا ہے، اور کوئی بھی شخص ایسی حالت میں نماز ادا نہ کرے، کہ اُس نے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اور اس روایت کا کچھ حصہ امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد حرسی ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: یہ حدیث مستند ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4384]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 4853، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1487، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 56»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4384 in Urdu