🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4385
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ أَبُو ذَرٍّ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ سَارِيَةٍ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: كَيْفَ أَنْتَ؟ ثُمَّ وَلَّى وَاسْتَفْتَحَ: (أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ) ، وَكَانَ رَجُلًا صَلْبَ الصَّوْتِ. فَرَفَعَ صَوْتَهُ فَارْتَجَّ الْمَسْجِدُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ - أَوْ قَالَ لَهُ النَّاسُ - حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" فِي الْإِبِلِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْغَنَمِ صَدَقَتُهَا". قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: وَأَظُنُّهُ قَالَ:" فِي الْبَقَرِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْبُرِّ صَدَقَتُهُ، وَفِي الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَالتِّبْرِ صَدَقَتُهُ، وَمَنْ جَمَعَ مَالًا فَلَمْ يُنْفِقْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَفِي الْغَارِمِينَ، وَابْنِ السَّبِيلِ، فَهُوَ كَيَّةٌ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
[ قُلْتُ ] : يَا أَبَا ذَرٍ، اتَّقِ اللَّهَ، وَانْظُرْ مَا تَقُولُ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ كَثُرَتِ الْأَمْوَالُ فِي أَيْدِيهِمْ، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي انْتَسِبْ لِي. فَانْتَسَبْتُ لَهُ، قَالَ: قَدْ عَرَفْتُ نَسَبَكَ الْأَكْبَرَ، قَالَ: أَفَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: اقْرَأْ (وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ: فَافْقَهْ إِذًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِطُولِهِ، وَرَوَى أَحْمَدُ طَرَفًا مِنْهُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مالک بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں موجود تھا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، انہوں نے ایک ستون کے پاس دو رکعات ادا کیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان سے دریافت کیا: آپ کیا حال ہے؟ پھر وہ مڑ گئے اور انہوں نے سورت الهاکم التکاثر پڑھنی شروع کی، وہ ایک ایسے شخص تھے جن کی آواز بھاری تھی، وہ بلند آواز میں پڑھنے لگے، تو مسجد میں گونج پیدا ہوئی، پھر وہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، تو میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر غفاری! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگوں نے اُن سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے یہ بات بتائی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں میں اُن کی زکوۃ لازم ہو گی، اور بکریوں میں ان کی زکوۃ لازم ہو گی۔ ابوعاصم نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، انہوں نے یہ بھی فرمایا تھا: گائیوں میں ان کی زکوۃ لازم ہو گی، گندم میں اس کی زکوۃ لازم ہو گی، سونے اور چاندی اور خالص سونے میں اس کی زکوۃ لازم ہو گی، جو شخص مال جمع کرے گا، اور اسے اللہ کی راہ میں، مقروضوں، اور مسافروں (کی مدد میں) خرچ نہیں کرے گا، تو یہ چیز قیامت کے دن اُس کے لئے داغ لگنے کا باعث ہو گی“۔ میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر غفاری! آپ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور آپ یہ جائزہ لیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ کیونکہ لوگوں کے پاس تو اموال بہت زیادہ ہو گئے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم میرے سامنے اپنا نسب بیان کرو، میں نے ان کے سامنے اپنا نسب بیان کیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے تمہارے نسب کو پہچان لیا ہے، کیا تم نے قرآن پڑھا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: پھر تم یہ آیت پڑھو: ”وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا خزانہ اکھٹے کرتے ہیں، اور انہیں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ انہوں نے اسے آیت کے آخر تک پڑھا، پھر انہوں نے فرمایا: تم سمجھ جاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4385]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (35/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4385 in Urdu