الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
حدیث نمبر: 4387
وَعَنْ قَزَعَةَ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ، وَهُوَ مَكْنُوزٌ عَلَيْهِ، فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ قُلْتُ: إِنِّي لَا أَسْأَلُكَ عَمَّا يَسْأَلُكَ عَنْهُ هَؤُلَاءِ. قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنِ الزَّكَاةِ. فَقَالَ: - لَا أَدْرِي أَرَفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمْ لَا -:" فِي مِائَةِ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ الدَّرَاهِمِ، وَفَى أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى مِائَتَيْ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَفِي الْإِبِلِ فِي خَمْسٍ شَاةٌ، وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ، وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ بِنْتُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا [ ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حُقَّةٌ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ] جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قزعہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، اُن کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے، جب لوگ ان کے پاس سے چلے گئے، تو میں نے ان سے کہا: میں آپ سے اُس چیز کے بارے میں دریافت نہیں کروں گا، جس کے بارے میں یہ (لوگ) آپ سے دریافت کر رہے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُن سے زکوٰۃ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا: راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ کیا انہوں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کر کے بیان کی تھی؟ یا نہیں؟ (انہوں نے بتایا:) ”ایک سو درہموں میں پانچ درہم کی ادائیگی لازم ہو گی، چالیس بکریوں میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ایک سو بیس تک کے لئے ہے، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں دو سو تک دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر زیادہ ہو جائیں، تو تین سو تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر زیادہ ہو جائیں، تو ہر ایک سو میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، اونٹوں میں پانچ میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، دس میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پندرہ میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، بیس میں چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پچیس میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم پینتیس تک کے لئے ہے، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے تو پینتالیس تک میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ساٹھ تک میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو پچھتر تک میں ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہوئے، تو نوے تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ایک سو بیس تک میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے تو ہر پچاس میں ایک حقہ کی، اور ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4387]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4387]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4387 in Urdu