الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
حدیث نمبر: 4391
وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ قَرَأَ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَنَّهُ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ شَيْءٌ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى تِسْعٍ. فَإِذَا كَانَتْ عَشْرًا فَشَاتَانِ إِلَى أَرْبَعَ عَشْرَةَ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلَاثٌ إِلَى تِسْعَ عَشْرَةَ. فَإِذَا بَلَغَتِ الْعِشْرِينَ فَأَرْبَعٌ إِلَى أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ. فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بِنْتُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّةٌ إِلَى السِّتِّينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى التِّسْعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ.، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونٍ. وَلَيْسَ فِي الْغَنَمِ شَيْءٌ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ. فَإِذَا بَلَغَتِ الْأَرْبَعِينَ فَفِيهَا شَاةٌ إِلَى الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ فَشَاتَانِ إِلَى الْمِائَتَيْنِ. فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الْمِائَتَيْنِ فَثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ. فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الثَّلَاثِ مِائَةٍ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وِجَادَةً كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وِجَادَةً كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا مکتوب پڑھا (جس میں یہ تحریر تھا:) ”پانچ سے کم اونٹوں میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، جب وہ پانچ ہو جائیں، تو نو تک میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ دس ہو جائیں، تو چودہ تک میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم اُنیس تک کے لئے ہے، جب وہ بیس تک پہنچ جائیں، تو چوبیس تک میں چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ پچیس تک پہنچ جائیں، تو پینتیس تک میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں تو پینتالیس تک میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اور جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ساٹھ تک میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو نوے تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ایک سو بیس تک میں دو حقوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو ہر پچاس میں ایک حقہ کی اور ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، چالیس سے کم بکریوں میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی، جب وہ چالیس ہو جائیں، تو ایک سو بیس تک میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ زیادہ ہو جائیں، تو دو سو تک میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ دو سو سے زیادہ ہو جائیں، تو تین سو تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر وہ تین سو سے بھی زیادہ ہوں، تو ہر ایک سو میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ کر رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4391]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ کر رہے ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (125 و 126 و 127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4391 in Urdu