الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
حدیث نمبر: 4392
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ، وَكَانَ شَابًّا: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَنِي أَفْضَلَهُمْ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ، وَقَدْ فَضَلْتُهُمْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أَمَّرْتُكَ عَلَى أَصْحَابِكَ وَأَنْتَ أَصْغَرُهُمْ. فَإِذَا أَمَمْتَ قَوْمًا فَأُمَّهُمْ بِأَضْعَفِهِمْ، فَإِنَّ وَرَاءَكَ الْكَبِيرَ، وَالصَّغِيرَ، [ وَالضَّعِيفَ ] ، وَذَا الْحَاجَةِ، وَإِذَا كُنْتَ مُصَدِّقًا فَلَا تَأْخُذِ الشَّافِعَ وَهِيَ الْمَاخِضُ، وَلَا الرُّبَّى، وَلَا فَحْلَ الْغَنَمِ، وَجَزَرَةُ الرَّجُلِ هُوَ أَحَقُّ بِهَا مِنْكَ، وَلَا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ. وَاعْلَمْ أَنَّ الْعُمْرَةَ هِيَ الْحَجُّ الْأَصْغَرُ، وَإِنَّ عُمْرَةً [ هِيَ ] خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَحَجَّةً خَيْرٌ مِنْ عُمْرَةٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْإِمَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْإِمَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، جب وہ نوجوان تھے، تو اس وقت ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی وفد کی شکل میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پایا کہ مجھے اُن سب میں زیادہ قرآن آتا ہے، یہاں تک کہ اُن سب میں سے صرف مجھے سورۃ بقرہ آتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں تمہارے ساتھیوں کا امیر مقرر کرتا ہوں حالانکہ تم ان سے عمر میں سب سے کم ہو، جب تم لوگوں کی امامت کرو، تو تم ان کے سب سے کمزور فرد کے حساب سے اُن کی امامت کرنا، کیونکہ تمہارے پیچھے بڑی عمر کے، چھوٹے، کمزور، کام کاج والے لوگ ہوں گے، اور جب تم زکوۃ وصول کرو، تو حاملہ، یا جس جانور کو اپنے استعمال کا دودھ حاصل کرنے کے لیے پالا گیا ہو، یا بکرے، ان کو وصول نہ کرنا، اور آدمی نے جس کو اپنے کھانے کے لیے پالا ہو، اس کا وہ تم سے زیادہ حق دار ہو گا، تم قرآن کو صرف باوضو حالت میں چھونا، اور یہ بات جان لینا، عمرہ، حج اصغر ہے، اور عمرہ، دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے، اور حج کرنا، عمرہ سے بھی بہتر ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے امامت والا واقعہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن سلیمان ہے، جسے ائمہ کی ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4392]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8336)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8336»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4392 in Urdu