🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4488
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ، وَأَنَا مَمْلُوكٌ، فَقُلْتُ: هَذِهِ صَدَقَةٌ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِطَعَامٍ فَقُلْتُ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَيْتُهَا لَكَ أُكْرِمُكَ بِهَا، فَإِنِّي رَأَيْتُكَ لَا تَأْكُلُ الصَّدَقَةَ، فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ، فَأَكَلُوا، وَأَكَلَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لے کے آیا، میں ایک غلام تھا، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، تو انہوں نے اسے کھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا، پھر میں کھانا لے کے آیا، میں نے عرض کی: یہ ہدیہ ہے، میں اسے آپ کو ہدیہ کے طور پر پیش کر رہا ہوں، تاکہ اس کے ذریعے آپ کی عزت افزائی کروں، کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا ہے، آپ صدقہ نہیں کھاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ وہ اُسے کھائیں اور اُن کے ساتھ آپ نے خود بھی اس کو کھایا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4488]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23210، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6071»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 4488 in Urdu