الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4482
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً تَحْتَ جَنْبِهِ مِنَ اللَّيْلِ فَأَكَلَهَا، فَلَمْ يَنَمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَقَالَ بَعْضُ نِسَائِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِقْتَ الْبَارِحَةَ؟ قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ [ تَحْتَ جَنْبِي ] تَمْرَةً فَأَكَلْتُهَا، وَكَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَكُونَ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی اور اسے کھا لیا، پھر اس کے بعد آپ پوری رات سو نہیں سکے، آپ کی زوجہ محترمہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ گزشتہ رات جاگتے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی تھی تو اُسے کھا لیا تھا، ہمارے پاس صدقہ کی کھجوریں بھی موجود تھیں، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ اُن میں سے نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4482]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (6820)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4483
وَعَنْ أَبِي عُمَيْرٍ، أَوْ أَبِي عُمَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ تَمْرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟ أَصَدَقَةٌ أَمْ هَدِيَّةٌ؟". فَقَالَ: صَدَقَةٌ. فَقَالَ: فَقَدَّمَهُ إِلَى الْقَوْمِ، وَحَسَنٌ - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ - يَتَعَفَّرُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ الصَّبِيُّ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصْبُعَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ، فَانْتَزَعَ التَّمْرَةَ فَقَذَفَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ سَمَّاهُ أُسَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَسَمَّاهُ الطَّبَرَانِيُّ رُشَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، وَلَمْ يُوَثِّقْهَا أَحَدٌ.

سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص تھال لے کر آیا، جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہدیہ ہے، یا صدقہ ہے؟ اس نے عرض کی: صدقہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز لوگوں کی طرف بڑھا دی، اس وقت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) جو اپنے ہاتھوں کے بل چل رہے تھے، انہوں نے ایک کھجور لی، اور اپنے منہ میں ڈال لی،) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی بچے کے منہ میں ڈالی اور کھجور نکالی، اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک ہم، یعنی آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم میں نقل کی ہے، تاہم امام أحمد نے راوی کا نام سیدنا اسید بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے ان کا نام رشید بن مالک بیان کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفصہ بنت طلق ہیں، معرف بن واصل کے علاوہ اور کسی نے اس خاتون سے روایت نقل نہیں کی ہے، اور نہ کسی نے اس خاتون کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4483]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4632) اخرجه الامام احمد فى المسند (490/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15572، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4632»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4484
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ كُلْثُومٍ ابْنَةُ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَيْتُهَا بِصَدَقَةٍ كَانَ أَمَرَ بِهَا، قَالَتْ: أُحَذِّرُ شَبَابَنَا، فَإِنَّ مَيْمُونَ - أَوْ مِهْرَانَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ:" يَا مَيْمُونُ - أَوْ يَا مِهْرَانُ - إِنَّا أَهْلَ بَيْتٍ نُهِينَا عَنِ الصَّدَقَةِ، وَإِنَّ مَوَالِيَنَا مِنْ أَنْفُسِنَا فَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ: حَدَّثَنِي مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ: لَهُ طُهْمَانُ، أَوْ ذَكْوَانُ.
وَعِنْدَهُ أَيْضًا فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى يُقَالُ لَهُ: كَيْسَانُ، أَوْ هُرْمُزٌ.
وَأُمُّ كُلْثُومٍ لَمْ أَرَ مَنْ رَوَى عَنْهَا غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: سیدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بیان کی، عطاء کہتے ہیں: میں ان کے پاس صدقے کی چیز لے کے آیا، تو اس خاتون نے کہا: ہم اپنے نوجوانوں کو اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا میمون رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا مہران رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ان کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے میمون! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اے مہران! ہم ایسا گھرانہ ہیں، کہ ہمیں صدقہ استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور ہمارے غلام بھی ہمارا حصہ ہیں، تو تم صدقہ نہ کھانا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام نے، مجھے یہ بات بیان کی، جن کا نام سیدنا طہمان رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ذکوان رضی اللہ عنہ تھا۔ انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اُن کا نام سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ یا سیدنا ہرمز رضی اللہ عنہ تھا۔ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ نامی خاتون کے بارے میں، عطاء بن سائب کے علاوہ میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا، جس نے اُن سے روایت نقل کی ہو، اور عطاء کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4484]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (354/20) اخرجه الامام احمد فى المسند (34/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4485
وَعَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا الرِّضْوَانُ فَسُئِلَ مَا عَقَلْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ [ أَوْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ] قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَهُ فَمَرَّ عَلَى جَرِينٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَأَخَذْتُ تَمْرَةً فَأَلْقَيْتُهَا فِي فِيَّ، فَأَخَذَهَا بِلُعَابِهَا، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَمَا عَلَيْكَ لَوْ تَرَكْتَهَا؟ فَقَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ". قَالَ: وَعَقَلْتُ مِنْهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابوحوراء بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ان سے دریافت کیا گیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں، یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا چیز یاد ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ کا گزر صدقہ کی کھجوروں کے ڈھیر کے پاس سے ہوا، تو میں نے ایک کھجور لی، اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لعاب سمیت لے لیا، حاضرین میں سے کسی نے عرض کی: اگر آپ یہ رہنے دیتے، تو کوئی حرج بھی نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک، ہم یعنی آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے بتایا: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پانچ نمازوں کا حکم بھی یاد ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4485]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4485]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6762) اخرجه الامام احمد فى المسند (1725)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4486
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ شَيْبَانَ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ: قُلْتُ لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا الرِّضْوَانُ: مَا تَعَقِلُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: صَعِدْتُ غُرْفَةً فَأَخَذْتُ تَمْرَةً وَلُكْتُهَا فِي فِيَّ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلْقِهَا ; فَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ربیعہ بن شیبان ابوحوراء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا یاد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں بالا خانہ پر چڑھا، میں نے وہاں سے کھجور لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال کر چبانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نکالو! ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4486]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2741) اخرجه الامام احمد فى المسند (1731)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4487
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ وَلَا يَقْبَلُ الصَّدَقَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول کر لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ قبول نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4487]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4487]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4488
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ، وَأَنَا مَمْلُوكٌ، فَقُلْتُ: هَذِهِ صَدَقَةٌ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِطَعَامٍ فَقُلْتُ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَيْتُهَا لَكَ أُكْرِمُكَ بِهَا، فَإِنِّي رَأَيْتُكَ لَا تَأْكُلُ الصَّدَقَةَ، فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ، فَأَكَلُوا، وَأَكَلَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لے کے آیا، میں ایک غلام تھا، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، تو انہوں نے اسے کھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا، پھر میں کھانا لے کے آیا، میں نے عرض کی: یہ ہدیہ ہے، میں اسے آپ کو ہدیہ کے طور پر پیش کر رہا ہوں، تاکہ اس کے ذریعے آپ کی عزت افزائی کروں، کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا ہے، آپ صدقہ نہیں کھاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ وہ اُسے کھائیں اور اُن کے ساتھ آپ نے خود بھی اس کو کھایا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4488]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23210، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6071»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4489
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". قَالَ: هَذِهِ صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ:" يَا سَلْمَانُ، إِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ". فَذَهَبَ بِهَا سَلْمَانُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَاءَهُ سَلْمَانُ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْمَائِدَةُ؟". قَالَ: هَدِيَّةٌ. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" ادْنُوا فَكُلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دسترخوان لے کے آئے جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ آپ کے لئے اور آپ کے اصحاب کے لئے صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سلمان! ہم صدقہ نہیں کھاتے ہیں، پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اسے لے گئے، اگلے دن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دسترخوان لے کر آئے، جس پر کھجوریں موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ دسترخوان کس چیز کا ہے؟ انہوں نے عرض کی: ہدیہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ قریب ہو جاؤ اور کھاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4489]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4489]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6070، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4490
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ أَكَلَ. وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، جب آپ کے اہل خانہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے کھانا آتا تھا، تو آپ اس کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اگر عرض کی جاتی تھی: ہدیہ ہے، تو آپ اسے کھا لیتے تھے، اور اگر یہ گزارش کی جاتی تھی کہ یہ صدقہ ہے، تو آپ (صحابہ کرام) یہ فرماتے تھے: تم کھا لو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود (اس کو) نہیں کھاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4490]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4490]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2437، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1077، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7954»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4491
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْقَمَ بْنَ أَبِي أَرْقَمَ الزُّهْرِيَّ عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَةِ، فَمَرَّ بِأَبِي رَافِعٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ الصَّدَقَةَ حَرَامٌ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ - أَوْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ارقم بن ابوارقم رضی اللہ عنہ کو صدقہ وصول کرنے کے لئے بھیجا، اُن کا گزر سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے اپنے ساتھ لے لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابورافع! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لئے اور آل محمد کے لئے صدقہ حرام ہے، اور قوم کا غلام، قوم کا فرد ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن میں سے ایک ہوتا ہے“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4491]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12059). اخرجه ابو يعلى فى المسند (2728)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12059، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2163، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2122»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف