الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4491
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْقَمَ بْنَ أَبِي أَرْقَمَ الزُّهْرِيَّ عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَةِ، فَمَرَّ بِأَبِي رَافِعٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ الصَّدَقَةَ حَرَامٌ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ - أَوْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ارقم بن ابوارقم رضی اللہ عنہ کو صدقہ وصول کرنے کے لئے بھیجا، اُن کا گزر سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے اپنے ساتھ لے لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابورافع! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لئے اور آل محمد کے لئے صدقہ حرام ہے، اور قوم کا غلام، قوم کا فرد ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن میں سے ایک ہوتا ہے“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4491]
یہ روایت ابویعلیٰ نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12059). اخرجه ابو يعلى فى المسند (2728)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12059، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2163، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2122»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4491 in Urdu