الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4512
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ فَقَالَ:" اذْهَبَا إِلَى هَذِهِ الشُّعُوبِ فَاحْتَطِبَا فَبِيعَاهُ". فَذَهَبَا فَاحْتَطَبَا، ثُمَّ جَاءَا فَبَاعَا، فَأَصَابَا طَعَامًا، ثُمَّ ذَهَبَا فَاحْتَطَبَا أَيْضًا، فَجَاءَا فَلَمْ يَزَالَا حَتَّى ابْتَاعَا ثَوْبَيْنِ ثُمَّ ابْتَاعَا حِمَارَيْنِ فَقَالَا: قَدْ بَارَكَ اللَّهُ لَنَا فِي أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے آپ سے کچھ مانگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں ان گھاٹیوں میں جاؤ اور وہاں سے کچھ لکڑیاں اکھٹی کر کے انہیں فروخت کرو، وہ دونوں چلے گئے انہوں نے لکڑیاں اکھٹی کیں، پھر وہ آئے اور انہوں نے انہیں فروخت کر دیا، انہیں اناج حاصل ہوا، پھر وہ دونوں گئے، انہوں نے پھر لکڑیاں اکٹھی کیں، پھر وہ آئے، وہ مسلسل ایسا کرتے رہے، یہاں تک کہ انہوں نے دو کپڑے بھی خرید لئے، پھر انہوں نے دو گدھے بھی خرید لئے اُن دونوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم میں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے برکت رکھ دی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4512]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4512]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4512 in Urdu