الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4517
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ أَنَّهُ قَالَتْ لَهُ أُمُّهُ: أَلَا نَنْطَلِقُ فَنَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يَسْأَلُهُ النَّاسُ؟ فَانْطَلَقْتُ أَسْأَلُهُ فَوَجَدْتُهُ قَائِمًا يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَنِ اسْتَعَفَّ أَعَفَّهُ اللَّهُ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَلَهُ عِدْلُ خَمْسِ أَوَاقٍ فَقَدْ سَأَلَ إِلْحَافًا". قَالَ: فَقُلْتُ - بَيْنِي وَبَيْنَ نَفْسِي -: لَنَاقَةٌ لَهَا خَيْرٌ مِنْ خَمْسِ أَوَاقٍ، وَلِفُلَانَةَ نَاقَةٌ أُخْرَى خَيْرٌ مِنْ خَمْسِ أَوَاقٍ، فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَسْأَلْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جعفر بن عبداللہ بن حکم نے، اپنے والد کے حوالے سے، مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص (یعنی صحابی) کے بارے میں یہ ذکر کیا ہے کہ اُس کی والدہ نے اُس سے کہا: کیا ہم چلیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگیں نہیں؟ جس طرح لوگ آپ سے مانگتے ہیں، راوی کہتے ہیں: میں روانہ ہوا، تاکہ کچھ مانگوں، تو میں نے آپ کو کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے پایا، آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بچا کے رکھتا ہے، جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیازی عطا کرتا ہے، جو شخص لوگوں سے مانگے، حالانکہ اس کے پاس پانچ اوقیہ کے برابر رقم موجود ہو، تو وہ لپٹ کر مانگنے والا شمار ہوتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا اس خاتون (یعنی میری والدہ) کے پاس، جو اونٹنی ہے، وہ تو پانچ اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے، اور فلاں خاتون کے پاس جو اونٹنی ہے، وہ بھی پانچ اوقیہ سے زیادہ بہتر ہے، تو میں واپس آ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں مانگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4517]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4517]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16786، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 4517 in Urdu