🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4529
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصْلُحُ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا مِنْ ذِي رَحِمٍ أَوْ سُلْطَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيِّ، وَالنَّسَائِيِّ مِنْ رِوَايَةِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْهُ:" أَنَّ الْمَسْأَلَةَ كَدٌّ يَكُدُّ بِهَا الرَّجُلُ وَجْهَهُ إِلَّا أَنْ يَسْأَلَ الرَّجُلُ سُلْطَانًا أَوْ فِي أَمْرٍ لَابُدَّ مِنْهُ".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی خوشحال شخص کے لئے مانگنا جائز نہیں ہے، البتہ وہ کسی رشتہ دار سے یا حاکم وقت سے مانگ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اُسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اُن صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد امام ترمذی اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک روایت نقل کی ہے، جو زید بن عقبہ نے اُن سے نقل کی ہے۔ (اُس کے الفاظ یہ ہیں:) ”مانگنا ایک خراش ہے، جو آدمی اپنے چہرے پر ڈال لیتا ہے، البتہ اگر آدمی حاکم وقت سے مانگے، یا کسی ایسی صورت حال میں مانگے، جس میں مانگے بغیر چارہ نہ ہو، تو معاملہ مختلف ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4529]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7758، 5857، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 681، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2600، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19600، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6769، 6770، 6771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4529 in Urdu