🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4531
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: جَاءَ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَبَّاسَ فَحَفَنَ لَهُ، قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، فَحَفَنَ لَهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَزِيدُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَبْقِ لِمَنْ بَعْدَكَ" ثُمَّ دَعَانِي فَحَفَنَ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَيْرٌ لِي أَوْ شَرٌّ لِي؟ قَالَ:" لَا بَلْ شَرٌّ لَكَ"، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ مَا أَعْطَانِي ثُمَّ قُلْتُ: لَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ عَطِيَّةً بَعْدَكَ.
قَالَ مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ -: قَالَ حَكِيمٌ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُبَارِكَ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَدِهِ".
قُلْتُ: لِحَكِيمٍ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بحرین سے کچھ مال آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور انہیں کچھ مال دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا میں آپ کو مزید دوں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بعد والے کے لئے بھی باقی رہنے دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور مجھے دیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میرے حق میں بہتر ہے، یا برا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ تمہارے حق میں برا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مجھے دیا تھا، وہ میں نے آپ کو واپس کر دیا، پھر میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں کبھی کسی سے کوئی عطیہ قبول نہیں کروں گا۔ محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے برکت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو اس کے ہاتھ کے سودے میں، اس کے لئے برکت رکھ دے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو ”صحیح“ میں منقول ہے، وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13136)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3136»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 4531 in Urdu