الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ .
جس شخص کے پاس مانگے بغیر یا لالچ کے بغیر کوئی چیز آ جائے
حدیث نمبر: 4558
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْوَالِ السُّلْطَانِ قَالَ:" مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ فَخُذْهُ وَتَمَوَّلْهُ".
وَقَالَ الْحَسَنُ: لَا بَأْسَ بِهَا مَا لَمْ يَرْحَلْ إِلَيْهَا أَوْ يُشْرِفْ لَهَا.
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنَّا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَكُلْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
وَقَالَ الْحَسَنُ: لَا بَأْسَ بِهَا مَا لَمْ يَرْحَلْ إِلَيْهَا أَوْ يُشْرِفْ لَهَا.
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَا آتَاكَ اللَّهُ مِنَّا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَكُلْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاکم وقت کی طرف ملنے والے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو وہ (مال) مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر، اللہ تعالیٰ نے تمہیں دیا ہو، تو تم وہ لے لو اور اس کے ذریعے تم مال میں اضافہ کرو۔ حسن فرماتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ آدمی اس صورت میں چل کر اس مال کی طرف نہ گیا ہو، یا اس کے دل میں اس کے لئے لالچ نہ ہو۔ ”ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم میں سے، جس کی طرف سے، اللہ تعالیٰ تمہیں مانگے بغیر مال عطا کر دے، تو تم اُسے کھا لو (یعنی حاصل کر لو!“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4558]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27009»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4558 in Urdu