الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَهُ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ .
جس شخص کے پاس مانگے بغیر یا لالچ کے بغیر کوئی چیز آ جائے
حدیث نمبر: 4559
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ عَرَضَ لَهُ مِنْ هَذَا الرِّزْقِ شَيْءٌ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ وَلَا إِشْرَافٍ، فَلْيَتَوَسَّعْ بِهِ فِي رِزْقِهِ، فَإِنْ كَانَ عَنْهُ غَنِيًّا فَلْيُوَجِّهْهُ إِلَى مَنْ هُوَ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ:" مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ مِنْ هَذَا الرِّزْقِ شَيْءٌ". وَأَسْقَطَ أَحْمَدُ:" شَيْءٌ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ: سَأَلْتُ أَبِي: مَا الْإِشْرَافُ؟ قَالَ: تَقُولُ فِي نَفْسِكَ: سَيَبْعَثُ إِلَيَّ فُلَانٌ، سَيَصِلُنِي فَلَانٌ.

سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے سامنے اس رزق میں سے کوئی چیز، مانگے بغیر اور لالچ کے بغیر آئے، تو اُسے اس کے ذریعے اپنے مال میں کشادگی کرنی چاہیے، اگر وہ خود اس سے بے نیاز ہو، تو وہ چیز اس شخص کو دے دینی چاہیے، جو اس سے زیادہ اس کا محتاج ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس شخص کے سامنے اُس رزق میں سے کوئی چیز پیش کی جائے۔۔۔۔۔۔۔؟ امام أحمد نے لفظ ”شی“ نقل نہیں کیا، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ عبداللہ بن أحمد کہتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: ”اشراف“ (یعنی لالچ) سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ تم اپنے دل میں یہ سوچو کہ عنقریب فلاں شخص میری طرف کچھ بھیج دے گا، یا عنقریب فلاں شخص مجھ تک کچھ پہنچا دے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4559]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1918) اخرجه الامام احمد فى المسند (65/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20124، 20119، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4559 in Urdu