🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 470
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيَفِي بِالذِّمَّةِ. قَالَ:" وَلَمْ يُدْرِكِ الْإِسْلَامَ؟". قَالَ: لَا. فَلَمَّا وَلَّيْتُ، فَقَالَ:" عَلَيَّ بِالشَّيْخِ" قَالَ:" يَكُونُ ذَلِكَ فِي عَقِبِكَ، فَلَنْ تَزُولُوا، وَلَنْ تَتَفَرَّقُوا أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سلمہ بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد صلہ رحمی کرتے تھے، مہمان نوازی کرتے تھے، ذمہ کو پورا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: انہوں نے اسلام کا زمانہ نہیں پایا؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! جب میں مڑ کر جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بوڑھے کو میرے پاس لاؤ آپ نے فرمایا: یہ (یعنی سخاوت کی عادت) تمہارے بعد والوں میں رہے گی، تم ہمیشہ اس پر رہو گے اور کبھی جدا نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6213، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6213»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 470 in Urdu