🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4863
وَعَنْ شَيْبَانَ أَنَّهُ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَجَلَسَ إِلَى بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ فَقَالَ:" أَبَا يَحْيَى؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْخُلْ". فَدَخَلَ فَرَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّى قَالَ:" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ. قَالَ:" وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، إِنَّ مُؤَذِّنَنَا فِي بَصَرِهِ سُوءٌ ; أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ مسجد کی طرف گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حجرے کے پاس بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز سنی تو فرمایا: ابویحیی ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اندر آ جاؤ وہ اندر گئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ناشتہ کر رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ناشتے کی طرف آؤ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے ہمارے مؤذن کی بینائی میں کچھ کمزوری ہے وہ صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7228)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4863 in Urdu