🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي الْوِصَالِ .
صوم وصال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4907
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاصَلَ بَيْنَ يَوْمَيْنِ وَلَيْلَةٍ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَبِلَ وِصَالَكَ، وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدَكَ ; وَذَلِكَ لِأَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ: (ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ) فَلَا صِيَامَ بَعْدَ اللَّيْلِ، وَأَمَرَنِي بِالْوِتْرِ بَعْدَ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَلَمْ أَعْرِفْ عَبْدَ الْمَلِكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنوں اور ایک رات کو ملا کر صوم وصال رکھا سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور بولے: بے شک اللہ تعالیٰ نے آپ کے صوم وصال کو قبول کر لیا ہے، اور یہ آپ کے بعد کسی کے لئے حلال نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”پھر تم لوگ روزے کو رات تک مکمل کر لو“۔ تو رات ہو جانے کے بعد روزہ نہیں رہے گا، اور جبرائیل نے مجھے فجر (صبح صادق) ہو جانے کے بعد وتر ادا کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبدالملک کے حوالے سے سیدنا ابوغفاری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ میں عبدالملک سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4907]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4907 in Urdu