الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابٌ فِيمَنْ حَلَقَ رَأْسَهُ لِعِلَّةٍ .
جو شخص کسی علت کی وجہ سے اپنا سر مونڈوا لے
حدیث نمبر: 5439
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ أَصَابَهُ دَاءٌ فِي رَأْسِهِ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَاذَا أَنْسَكُ؟". فَأَمَرَهُ أَنْ يُهْدِيَ هَدْيًا يُقَلِّدُهَا، ثُمَّ يَسُوقُهَا حَتَّى يُوقِفَهَا بِعَرَفَةَ مَعَ النَّاسِ، ثُمَّ يَدْفَعُ بِهَا مَعَ النَّاسِ (وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْهَدْيِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہیں سر میں ایک تکلیف لاحق ہو گئی انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: میں کس طرح قربانی کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ قربانی کا ایک جانور فراہم کریں، جس کے گلے میں وہ ہار ڈالیں اور پھر اسے ہانک دیں، یہاں تک کہ اسے لوگوں کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرائیں، پھر وہ اسے لوگوں کے ہمراہ بھجوا دیں، آپ بھی قربانی کے جانور کے ساتھ اسی طرح کرتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5439]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5439]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5439 in Urdu