🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ الدَّفْعِ مِنْ عَرَفَةَ وَالْمُزْدَلِفَةِ .
عرفہ اور مزدلفہ سے روانہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5563
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ. قَالَ: فَلَمَّا وَقَفْنَا بِعَرَفَةَ قُلْنَا: غَابَتِ الشَّمْسُ؟ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَوْ أَنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَفَاضَ الْآنَ كَانَ قَدْ أَصَابَ. قَالَ: فَلَا أَدْرِي كَلِمَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ كَانَتْ أَسْرَعَ أَوْ إِفَاضَةُ عُثْمَانَ؟ قَالَ: فَأَوْضَعَ النَّاسُ، وَلَمْ يَرِدِ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى الْعَنَقِ، حَتَّى أَتَيْنَا جَمْعًا - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں حج کیا راوی کہتے ہیں: جب ہم نے وقوف عرفہ کیا ہوا تھا تو ہم نے دریافت کیا: کیا سورج غروب ہو گیا ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضٰ اللہ عنہ نے فرمایا اگر امیر المؤمنین اس وقت روانہ ہو جائیں تو پھر وہ ٹھیک کریں گے راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ کلمہ زیادہ جلدی تھا یا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی روانگی زیادہ جلدی تھی راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اپنی سواریوں کو تیز کیا لیکن سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ درمیانی رفتار سے چلتے رہے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ آ گئے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5563]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3893)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5563 in Urdu