🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ الْمَشْيِ فِي الطَّاعَةِ .
(اللہ تعالیٰ کی) اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) چلنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 559
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، فَمَرَّتْ جَنَازَةٌ، فَقَامَ فَقُمْنَا، ثُمَّ صَلَّيْنَا، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَقُلْنَا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَعْتَ نَعْلَيْكَ حِينَ يَلْبَسُ النَّاسُ نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَشَى حَافِيًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ لَمْ يَسْأَلْهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا افْتَرَضَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْحَذَّاءُ. قُلْتُ: مُحَمَّدٌ هَذَا وَشَيْخُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ایک جنازہ گزرا، وہ کھڑے ہوئے، تو ہم بھی کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے نماز ادا کی، اُنہوں نے جوتا اتار لیا، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ نے جوتا کیوں اتار دیا؟ جبکہ دوسرے لوگوں نے جوتے پہنے ہوئے ہیں، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص، اللہ تعالیٰ کی اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) جوتا پہنے بغیر، پیدل چلتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالی اُس سے ان چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے گا، جو اس (یعنی اللہ تعالیٰ) نے اس شخص پر فرض کی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں محمد بن عبداللہ بن معاویہ حذاء اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے محمد نامی اس راوی اور اس کے استاد عبداللہ بن ابراہیم، ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6183»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لجہالۃ بعض رواتہ۔


Majma al-Zawa'id Hadith 559 in Urdu