الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ الْمَشْيِ فِي الطَّاعَةِ .
(اللہ تعالیٰ کی) اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 559
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، فَمَرَّتْ جَنَازَةٌ، فَقَامَ فَقُمْنَا، ثُمَّ صَلَّيْنَا، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَقُلْنَا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَعْتَ نَعْلَيْكَ حِينَ يَلْبَسُ النَّاسُ نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَشَى حَافِيًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ لَمْ يَسْأَلْهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا افْتَرَضَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْحَذَّاءُ. قُلْتُ: مُحَمَّدٌ هَذَا وَشَيْخُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ایک جنازہ گزرا، وہ کھڑے ہوئے، تو ہم بھی کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے نماز ادا کی، اُنہوں نے جوتا اتار لیا، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ نے جوتا کیوں اتار دیا؟ جبکہ دوسرے لوگوں نے جوتے پہنے ہوئے ہیں، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص، اللہ تعالیٰ کی اطاعت (یعنی فرمانبرداری کے کام میں) جوتا پہنے بغیر، پیدل چلتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالی اُس سے ان چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے گا، جو اس (یعنی اللہ تعالیٰ) نے اس شخص پر فرض کی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں محمد بن عبداللہ بن معاویہ حذاء اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے محمد نامی اس راوی اور اس کے استاد عبداللہ بن ابراہیم، ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 559]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لجہالۃ بعض رواتہ۔
حدیث نمبر: 560
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَسَارَعْتُمْ إِلَى الْخَيْرِ فَامْشُوا حُفَاةً ; فَإِنَّ اللَّهَ يُضَاعِفُ أَجْرَهُ عَلَى الْمُتَنَعِّلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم نے بھلائی کے کام کی طرف جلدی کرنی ہو، تو جوتا پہنے بغیر پیدل چل کر جاؤ! کیونکہ ایسی صورت میں جوتا پہننے والے کے مقابلے میں دو گنا اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عیسیٰ عطار ہے، جو کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 560]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عیسیٰ عطار ہے، جو کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً