الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
حدیث نمبر: 562
وَعَنْ مَكْحُولٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ، وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَوَّابِ شَيْءٌ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ آتِكَ زَائِرًا، جِئْتُكَ لِحَاجَةٍ، أَتَذْكُرُ يَوْمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ عَلِمَ مِنْ أَخِيهِ سَيِّئَةً فَسَتَرَهَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: لِهَذَا جِئْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا، وَفِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: خَرَجَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ - فَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا، وَفِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: خَرَجَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ - فَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مکحول بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کے گھر آئے، تو اُن کے اور دربان کے درمیان تکرار ہو گئی، سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اُن کی آواز سنی، تو انہیں اندر آنے کی اجازت دیدی، سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: میں آپ کے پاس آپ سے ملنے کے لئے نہیں آیا ہوں، بلکہ میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں، کیا آپ کو وہ دن یاد ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”جو شخص اپنے بھائی کی کسی برائی سے واقف ہو اور پھر اس کی پردہ پوشی کرے، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پردہ پوشی کرے گا“۔ سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں اسی لئے آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اسی طرح نقل کی ہے، جبکہ معجم اوسط میں یہ محمد بن سیرین سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ پھر انہوں نے اس روایت کو مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، معجم کبیر والی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 562]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 104/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1439/19 اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 5827، أخرجه مسند أحمد برقم: 16512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 562 in Urdu