🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 561
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: بَلَغَنِي عَنْ رَجُلٍ حَدِيثٌ سَمِعَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا، ثُمَّ شَدَدْتُ رَحْلِي، فَسِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ الشَّامَ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَنِيسٍ، فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَخَرَجَ يَطَأُ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَنِي وَاعْتَنَقْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقِصَاصِ فَخَشِيتَ أَنْ تَمُوتَ أَوْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَحْشُرُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ قَالَ: الْعِبَادَ - عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا" قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ. ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَالِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقْضِيَهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ حَتَّى أَقْضِيَهُ مِنْهُ، حَتَّى اللَّطْمَةُ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ هَذَا وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً غُرْلًا بُهْمًا؟ قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک صاحب کے بارے میں، مجھے یہ اطلاع ملی کہ انہوں نے ایک حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ہے، میں نے ایک اونٹ خریدا، اُس پر پالان باندھا اور پھر ایک ماہ تک سفر کر کے شام آیا، وہ صاحب سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دربان سے کہا: اُن سے کہو! جابر دروازے پر موجود ہے، دربان نے دریافت کیا: جو عبداللہ کے صاحبزادے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو عبداللہ بن انیسں اپنے کپڑے کو پاؤں تلے دیتے ہوئے (یعنی تیزی سے) باہر آئے اور مجھ سے گلے ملے، میں نے کہا: ایک حدیث کے بارے میں، مجھے آپ کے حوالے سے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ نے وہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، وہ قصاص (یعنی قیامت کے دن بدلہ دلوائے جانے) کے بارے میں ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میرے اُس حدیث کو سننے سے پہلے کہیں آپ کا، یا میرا انتقال نہ ہو جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ لوگوں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بندوں کو برہنہ جسم، ختنہ کے بغیر حالت میں ”بہم“ حالت میں اٹھائے گا (راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: لفظ ”بہم“ کا مطلب کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہو گا) پھر اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے ساتھ ایسی آواز میں خطاب کرے گا، جسے دور کا شخص بھی اُسی طرح سن لے گا، جس طرح پاس والا سن لے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں دیان (فیصلہ کرنے والا) ہوں، میں مالک ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو، جبکہ اس نے کسی جنتی کا حق دینا ہو، جب تک میں اُسے بدلہ نہیں دلوا دیتا، اور اہل جنت میں سے، کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو، جبکہ اُس نے کسی جہنمی کا حق دینا ہو، جب تک میں اُس کا فیصلہ نہیں کر دیتا، خواہ وہ تھپڑ مارنے کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی (قصاص یا بدلہ دیے جانے) کا یہ معاملہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ ہم (جب میدان محشر میں) آئیں گے، تو برہنہ جسم ہوں گے، ختنے کے بغیر ہوں گے، اور کوئی چیز بھی پاس نہیں ہو گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن، بدلے کے طور پر) نیکیوں اور برائیوں (کا لین دین ہو گا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں عبداللہ بن محمد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 495/3 أورده المؤلف فى زوائد المسند 209، أخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ ضعف عبد اللہ بن محمد۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 562
وَعَنْ مَكْحُولٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ، وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَوَّابِ شَيْءٌ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ فَأَذِنَ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ آتِكَ زَائِرًا، جِئْتُكَ لِحَاجَةٍ، أَتَذْكُرُ يَوْمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ عَلِمَ مِنْ أَخِيهِ سَيِّئَةً فَسَتَرَهَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: لِهَذَا جِئْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا، وَفِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: خَرَجَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ - فَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مکحول بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کے گھر آئے، تو اُن کے اور دربان کے درمیان تکرار ہو گئی، سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اُن کی آواز سنی، تو انہیں اندر آنے کی اجازت دیدی، سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: میں آپ کے پاس آپ سے ملنے کے لئے نہیں آیا ہوں، بلکہ میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں، کیا آپ کو وہ دن یاد ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”جو شخص اپنے بھائی کی کسی برائی سے واقف ہو اور پھر اس کی پردہ پوشی کرے، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پردہ پوشی کرے گا“۔ سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں اسی لئے آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اسی طرح نقل کی ہے، جبکہ معجم اوسط میں یہ محمد بن سیرین سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ پھر انہوں نے اس روایت کو مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، معجم کبیر والی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 104/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1439/19 اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 5827، أخرجه مسند أحمد برقم: 16512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُنِيبٍ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: بَلَغَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] - أَنَّهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ سَتَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فِي الدُّنْيَا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، وَرَحَلَ إِلَيْهِ وَهُوَ بِمِصْرَ فَسَأَلَهُ عَنِ الْحَدِيثِ، قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فِي الدُّنْيَا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَقَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُنِيبٌ هَذَا إِنْ كَانَ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
عبدالملک بن عمیر نے، منیب کے حوالے سے، اُن کے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: صحابہ کرام میں سے ایک صاحب کو ایک اور صحابی کے بارے میں، یہ بات پتہ چلی کہ وہ دوسرے صحابی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو وہ صحابی، اُس دوسرے صحابی کی طرف سفر کر کے گئے، جو مصر میں رہتے تھے، انہوں نے اُس صحابی سے اُس حدیث کے بارے میں دریافت کیا؟ تو اُس دوسرے صحابی نے بتایا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو اس صحابی نے (یعنی جو سفر کر کے مدینہ منورہ سے مصر گئے تھے، اُنہوں نے) یہ بتایا: یہ بات میں نے بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، منیب نامی اس راوی سے مراد، اگر منیب بن عبداللہ ہے، تو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور مراد ہے، تو پھر میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 210، أخرجه مسند أحمد برقم: 7882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 564
قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَرَكِبَ أَبُو أَيُّوبَ إِلَى عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَى مِصْرَ قَالَ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَمْرٍ لَمْ يَبْقَ مِمَّنْ حَضَرَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أَنَا وَأَنْتَ، كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي سَتْرِ الْمُسْلِمِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا عَلَى عَوْرَةٍ سَتَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَرَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَمَا حَلَّ رَحْلَهُ حَتَّى تَحَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سوار ہو کر (یعنی مدینہ منورہ سے سفر کر کے) سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے مصر گئے اور یہ کہا: میں آپ سے ایک ایسے معاملے کے بارے میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو افراد موجود تھے، اُن میں سے صرف میں اور آپ باقی رہ گئے ہیں (میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں: مسلمان کی پردہ پوشی کے بارے میں، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں کسی مؤمن کے پوشیدہ معاملے کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ وہاں سے واپس مدینہ منورہ روانہ ہو گئے، اُنہوں نے اپنا پالان تک نہیں کھولا، جب تک سیدنا عقبہ نے انہیں یہ حدیث بیان نہیں کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ”منقطع“ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 159/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 211، أخرجه مسند أحمد برقم: 17001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا عَلَى مِصْرَ إِذْ أَتَى الْبَوَّابُ، فَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا عَلَى الْبَابِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ. قَالَ: فَأَشْرَفْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: أَنْزِلُ إِلَيْكَ أَوْ تَصْعَدُ؟ فَقَالَ: لَا تَنْزِلُ وَلَا أَصْعَدُ، حَدِيثٌ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَرْوِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَتْرِ الْمُؤْمِنِ، جِئْتُ أَسْمَعُهُ. قُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ عَوْرَةً فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً" فَضَرَبَ بِعِيرَهُ رَاجِعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ.
رجاء بن حیوہ بیان کرتے ہیں: میں نے، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جب میں مصر کا گورنر تھا، تو دربان میرے پاس آیا اور بولا: دروازے پر ایک دیہاتی اپنے اونٹ پر موجود ہے اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے، میں نے دریافت کیا تم کون ہو؟ تو اُس نے بتایا: جابر بن عبداللہ انصاری، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اوپر سے جھانک کر انہیں دیکھا اور دریافت کیا: میں نیچے آ جاؤں؟ یا آپ اوپر آ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: نہ تم نیچے آؤ نہ میں اوپر آؤں گا، ایک حدیث کے بارے میں مجھے یہ اطلاع ملی ہے، کہ تم اُسے اللہ کے رسول کے حوالے سے روایت کرتے ہو، اور وہ حدیث مؤمن کی پردہ پوشی کے بارے میں ہے، میں اُس کو سننے کے لیے آیا ہوں (سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص کسی مؤمن کے پوشیدہ معاملے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو وہ گویا ایسی بچی کو زندگی دیتا ہے، جسے زندہ دفن کیا جانا تھا“۔ تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اپنے اونٹ کو مارا، اور واپس روانہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسنان قسملی ہے، جسے ابن حبان نے اور ایک روایت کے مطابق ابن خراش نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد، امام بخاری رحمہ اللہ اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8103، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 566
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ النَّاسُ مِنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ فَلَا يَجِدُونَ عَالِمًا أَعْلَمَ مِنْ عَالِمِ الْمَدِينَةِ - أَوْ عَالِمِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگ علم کے حصول کے لیے، مشرق و مغرب (کے مختلف علاقوں) سے نکلیں گے، لیکن وہ کوئی ایسا علم نہیں پائیں گے جو مدینہ کے عالم (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اہل مدینہ کے عالم سے بڑا عالم ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اور اکثر حضرات کے نزدیک وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 566]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں